پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اس بار رمضان میں 110 ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکج دےگی، رواں سال رمضان ریلیف پیکج سے ایک کروڑ شہریوں کو سہولتیں دی جائیں گی، وزیراعظم نےرمضان میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کورمضان ریلیف پیکج میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وفاق کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب نے رمضان ریلیف پیکج کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں، سندھ کی حکومت بھی رمضان ریلیف کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
ذرائع نے بتایا کہ کےپی حکومت بھی 10 سے 13 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر ورکنگ کررہی ہے، وفاق کی جانب سے گزشتہ رمضان ریلیف پیکج میں 20 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔
وزارت خزانہ، وزارت صنعت، وزارت تخفیف غربت کی رمضان ریلیف پر ہنگامی ورکنگ جاری ہے، درآمد چینی بھی ریلیف پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں رعایتی نرخ پر ملےگی، رمضان ریلیف پیکج کیلئے ایس ایم ایس سروس 8070 پر رجسٹریشن ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائےگی، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے ہٹ کر بھی مستحقین کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔



