spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی اور خرم شہزاد لڑ پڑے

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اقبال آفریدی اور خرم شہزاد لڑ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان میں جھگڑا ہوا اس دوران اقبال آفریدی اور خرم شہزاد نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر صلح کروانے کے لیے آگے بڑھے تو اقبال آفریدی نے انہیں بھی کھری کھری سنادیں۔

اقبال آفریدی نے ان سے کہا کہ سب آپ کی غلطی ہے، ہمیں بدنام کرنے کے لیے غنڈے پال رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر کارکنان کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

spot_imgspot_img