spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پائلٹ نے مسافر کو لہولہان کردیا، ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی : اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر گزشتہ روز مسافر اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تشدد کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

بھارتی دارالحکومت کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ایک مسافر نے ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ پر بدسلوکی اور جسمانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انکت دیوان نامی مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کے پائلٹ کیپٹن وریندر نے ان سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ کافی شدت اختیار کرگیا ہے۔ متاثرہ مسافر کے مطابق اس واقعے نے ان کی چھٹیاں برباد کر دیں اور ان کا خاندان، بالخصوص سات سالہ بیٹی، شدید ذہنی صدمے کا شکار ہے۔

انکت دیوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سیکیورٹی چیک کے لیے اس راستے سے گزر رہے تھے جو عام طور پر اسٹاف استعمال کرتا ہے، کیونکہ ان کے ساتھ چار ماہ کا بچہ اسٹرولر میں موجود تھا۔ اسی دوران اسٹاف کے ایک فرد نے ان کے سامنے لائن توڑی، جس پر اعتراض کرنے پر کیپٹن وریندر برہم ہو گئے اور مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی۔

متاثرہ مسافر کے مطابق بات بڑھنے پر پائلٹ نے ان پر حملہ کر دیا، جس سے وہ زخمی ہو گئے، جبکہ پائلٹ کی شرٹ پر لگا خون بھی ان ہی کا تھا۔ انکت دیوان کا کہنا ہے کہ ان کی کمسن بیٹی نے اپنے والد کو تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا، جس کے بعد وہ خوف اور صدمے میں مبتلا ہے۔

واقعے کے بعد ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے پائلٹ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری بیان جاری کیا اور ملزم کو فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ملوث ملازم اس وقت کسی دوسری ایئرلائن کی پرواز سے بطور مسافر سفر کر رہا تھا اور اس کا ایک مسافر سے جھگڑا ہوا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی اس طرح کے رویے کی سخت مذمت کرتی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

spot_imgspot_img