spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ٹک ٹاکر کو انجکشن لگانے کا مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو

پیرس : فرانس میں عوام کو مزاحیہ انداز میں خوفزدہ کرنے والے ایک ٹک ٹاکر کو اس کے کیے کی سزا مل گئی، لوگوں کو انجکشن لگانے کا مذاق مہنگا پڑگیا۔

مذکورہ ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر “دی میڈ پریکر” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کو عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

فرانس کا رہائشی 27سالہ ایلان ایم جو آن لائن نام امین موجیتو سے ویڈیوز بناتا ہے، نے ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن میں وہ سڑک پر چلتے اجنبیوں کے قریب جا کر سرنج سے انجکشن لگانے کا ڈرامہ کرتا تھا جس سے لوگ اچانک خوفزدہ ہوجاتے تھے۔

یہ ویڈیوز اُس وقت وائرل ہوئیں جب فرانس میں مشہور میوزک فیسٹیول کے دوران درجنوں لوگوں پر سرنج سے حملوں کی خبریں سامنے آئیں۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

ایک متاثرہ شخص نے شکایت درج کرائی جسے جعلی انجکشن کے خوف سے پہنچنے والے شدید ذہنی صدمے کے باعث اپنی ملازمت سے 7 دن کی رخصت لینا پڑی۔ عدالت میں استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیان ایم نے اپنے “مذاق” سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔

اس موقع پر عدالت کے روبرو بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ میں نے یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے لیے بنائیں۔ اسپین اور پرتگال میں بننے والی ایسی ویڈیوز کو دیکھ کر میں نے ان کی نقل کی۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ یہ کسی کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں، میری غلطی یہ تھی کہ میں نے دوسروں کے بارے میں نہیں سوچا۔

عدالت نے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں الیان ایم کو چھ ماہ قید کی سزا کا فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ اسے 1ہزار500 یورو (تقریباً 1ہزار 300 پاؤنڈ) جرمانہ اور3 سال کے لیے اسلحہ رکھنے پر پابندی کی سزا بھی دی۔

spot_imgspot_img