بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے گانے ’تیرے لیے‘ میں عاطف اسلم کو کریڈٹ نہ دے کر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
بھارتی اداکار ویویک اوبرائے نے فلم ’کمپنی‘ میں ڈیبیو کرکے شہرت حاصل کی ان کی کامیاب فلموں میں اوم کارہ، کرش، قربان، ساتھیہ، مستی اور دیگر شامل ہیں۔
ایشوریا رائے کے ساتھ افیئر کے بعد وویک اوبرائے متعدد تنازعات میں گھرے، اس کے بعد سلمان خان کے ساتھ مبینہ تنازع ہوا جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری سے کافی حد تک کنارہ کش ہو گئے۔
حال ہی میں وویک اوبرائے نے ایک اور تنازع کو جنم دیا ہے جب وہ عاطف اسلم کے مقبول گانے تیرے لیے کو وائب کرتے ہوئے نظر آئے، جو ان پر فلمایا گیا تھا اور ہٹ ہو گیا تھا حالانکہ فلم فلاپ تھی۔
ویویک اوبرائے نے گانے کی کامیابی کا سہرا عاطف اسلم کے بجائے خاتون گلوکارہ شریا گھوشل کو دیا۔
وویک اوبرائے کو پاکستانیوں کی طرف سے اس وقت بہت زیادہ ٹرول کیا جا رہا ہے جب انہوں نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ذکر نہیں کیا، وہ فنکار جن کی وجہ سے گانا تیرے لیے راتوں رات ہٹ ہو گیا۔
ایک مداح نے کہا، “عاطف اسلم کو اس کے کریڈٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
دوسرے مداح نے لکھا کہ سلمان خان نے جو ان کے ساتھ کیا وہ سب سے بہتر تھا وہ اس کے مستحق تھے، تیسرے صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم کو کسی فلاپ اداکار کے کریڈٹ کی ضرورت نہیں۔‘



