spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

وہ سستی غذا جو انسانی صحت کےلیے مفید ترین ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں!

ایک ایسی بھی سستی ترین غذا ہے جو انسانی صحت کےلیے مفید ترین قرار دی گئی ہے اور شاید اس وقت آپ کے گھر پر بھی موجود ہو۔

تحقیقا تی ادارہ گندم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘جو’ کی غذا انسانی صحت کیلئے مفید ترین قرار دی گئی ہے، ‘جو’ کی فصل کی اہمیت ہر دور میں نمایاں رہی ہے کیونکہ اس کی کاشت سے زمین کی ہیئت اور ساخت میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ انسانی صحت کےلیے کافی فوائد رکھتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ‘جو’ کی کئی اقسام ہوتی ہے، ادارے کی دریافت کردہ جو کی اقسام جو 83، جو 87 اور حیدر 93 وغیرہ پرانی اقسام ہیں مگر گزشتہ ایک عشرے سے اس کی تحقیق پر زور و شور سے کام جاری ہے۔

‘جو’ کے فوائد کو دیکھتے ہوئے ‘جو’ کی جدید ترین اقسام عام کاشت کیلئے منظور کی جا چکی ہیں جن میں سلطان 17، جو 17، تلبیز21، پرل 21 اور جو 21 وغیرہ شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جو کی کاشت کیلئے صاف ستھرا صحت مند بیج 30 سے 35 کلو گرام فی ایکڑ ہونا چاہیے تاکہ جو کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی ‘جو’ کی فصل کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، ملک بھر کے بارانی علاقوں میں ‘جو’ کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وہ غذا جو وزن کنٹرول میں رکھے اور توانائی بھی فراہم کرے

spot_imgspot_img