spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے شیڈول میں تبدیلیاں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے شیڈول میں تبدیلیاں کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے دورہ سندھ میں ایک روز کا اضافہ کردیا گیا ہے اب ان کا دورہ 4 روز پر محیط ہوگا۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے نیا شیڈول کمشنر کراچی کو جمع کروادیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی 12 جنوری کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، وہ 12 جنوری کو بھی سندھ ہائیکورٹ بار کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کی ایف پی سی سی آئی عہدیداران سے ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

سہیل آفریدی آل کراچی تاجر اتحاد سے ملاقات کریں گے، وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکز کا دورہ بھی کریں گے جہاں قائدین سے ملاقات ہوگی۔

وزیر اعلیٰ 10 جنوری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔

علاوہ ازیں حکومت سندھ نے پی ٹی آئی کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

پروگرام آف دی ریکارڈ میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے رہے ہیں، معاون خصوصی کے پی شفیع جان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے پنجاب حکومت جیسی تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img