لیجنڈ گلوکار گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ورون دھون کی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کے گانے ’چنری چنری‘ کے ریمیک پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
معروف پلے بیک سنگر ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ورون دھون کی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ میں شامل اپنے 1999 کے گانے ’چنری چنری‘ کے نئے ورژن پر تنقید کی ہے جبکہ اصل گانا سلمان خان اور کرشمہ کپور کی فلم ’بیوی نمبر ون‘ میں شامل تھا۔
گلوکار نے کہا کہ سلمان کی زندگی کا سب سے بڑا ہٹ گانا ’چنری چنری‘ ہے جب یہ گانا آیا تھا اس وقت سلمان ابھرتے ہوئے اسٹار تھے سپر اسٹار نہیں تھے۔
ابھیجیت نے ورون دھون کی فلموں کو سیکنڈ ہینڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورون دھون اس گانے سے سلمان خان نہیں بن سکتے، سلمان اور ورون میں بہت بڑا فرق ہے۔
یہ پڑھیں: ورون دھون کی ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ گووندا کی فلم کا چربہ نکلی؟
انہوں نے کہا طنزاً کہا کہ یہ گانا اب ایک ’بھجن‘ جیسا لگتا ہے، جب میں نے یہ سنا تو مجھے لگا کوئی بھجن ہے، چنری چنری اصل میں رومانوی گانا تھا جسے اب بھجن بنا دیا گیا ہے۔
گلوکار نے کہا کہ فلم سازوں نے یہ ریمیک بنانے سے پہلے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا، اگر مجھ سے رابطہ کیا بھی جاتا تو میں اسے کرنے سے پہلے دوبارہ سوچتا کیونکہ اصل ورژن میں احساسات تھے، میں خوش ہوں کہ میں نے یہ ریمیک نہیں گایا کیونکہ اس سے میری ساکھ خراب ہوجاتی۔
واضح رہے کہ چنری چنری کے اس ریمیک میں ورون کے ساتھ مرونل ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے شامل ہیں، سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ 5 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



