بالی ووڈ اداکار ورن دھون کی ٹرین میں لٹک کر ورزش کرنے کی وائرل ویڈیو کے بعد ممبئی میٹرو حکام کو وارننگ جاری کرنا پڑگئی۔
مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایم ایم او سی ایل) نے اداکار ورون دھون کے ممبئی میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انھیں عوامی وارننگ جاری کی ہے۔
فلم بارڈر 2 کی تشہیر کے دوران شوٹ ہونے والی اس کلپ میں اداکار کو ایک کمپارٹمنٹ کے اندر لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ورند دھون ٹرین کے چلنے کے دوران مسافروں کی مدد کے لیے لٹکتے ہینڈل کو پکڑتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں، اس ویڈیو نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی۔
بہت سے صارفین نے اسے ایک سیلیبریتی کے ہلکے پھلکے لمحے کے طور پر شیئر کیا، تاہم حکام نے اس واقعے کو زیادہ سنجیدگی سے لیا۔
آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے جواب دیتے ہوئے مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ نے میٹرو احاطے کے اندر اس طرح کے رویے کے خلاف احتیاط برتنے کی ایڈوائزری جاری کی۔
ممبئی میٹرو نے لکھا کہ “یہ ویڈیو آپ کی ایکشن فلموں کی طرح ڈس کلیمر کے ساتھ آنا چاہیے تھی، ہمارے میٹرو کے اندر دوستوں کے ساتھ گھومنا اچھا لگتا ہے لیکن یہ ہینڈل لٹکنے کے لیے نہیں ہیں۔”
اس طرح کی حرکتیں میٹرو میں نقصان پہنچانے اور اثاثوں کو نقصان پہنچانے سے متعلق سیکشنز کے تحت قابل سزا اور ایکٹ، 2002 کے تحت جرم ہے، لہذا مہا ممبئی میٹرو پر ذمہ داری سے سفر کریں۔
This video should have come with a disclaimer like the ones in your action movies, @Varun_dvn –
Do Not Try This On Maha Mumbai MetroWe get it, it is cool to hang out with friends inside our metros but those grab handles are not for hanging.
Acts like these are punishable… pic.twitter.com/XiCP8OF8wT
— Maha Mumbai Metro Operation Corporation Ltd (@MMMOCL_Official) January 26, 2026



