spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

واٹس ایپ صارفین کیلیے خوشخبری : موبائل فون دیکھے بغیر استعمال کریں

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، کمپنی نے ایپل واچ کیلئے مخصوص آفیشل ایپ متعارف کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے بالآخر اپنی طویل انتظار کی جانے والی ایپل واچ ایپ لانچ کر دی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین اب بغیر فون نکالے اپنے ہاتھ کی گھڑی سے براہ راست پیغامات اور کالز کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکیں گے۔

فی الحال یہ ایپ ایپل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے، یہ قدم واٹس ایپ کی کامیاب وئیر او ایس ایپ کے بعد اٹھایا گیا ہے تاکہ صارفین کو اپنی کلائی سے ہی باآسانی گفتگو کا موقع ملے۔

اب تک ایپل واچ صارفین صرف نئے میسجز کے نوٹیفکیشن وصول کرسکتے تھے مگر اب وہ ایک مخصوص ایپ کے ذریعے ان پیغامات کے ساتھ براہِ راست رابطہ کرسکیں گے۔

نئی ایپ کے ذریعے صارفین کال نوٹیفکیشنز حاصل کرنے، مکمل پیغامات پڑھنے اور وائس میسجز ریکارڈ یا بھیجنے کے قابل ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی تمام پلیٹ فارمز کی طرح ایپل واچ پر بھی ذاتی پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گی۔

یہ ایپ بنیادی طور پر آئی فون ایپ کا ایک توسیعی ورژن ہے جو تیز اور فوری استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایپ کے انٹر فیس میں ایک کنکشن انڈیکیٹر بھی شامل کیا گیا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ واچ اور فون کے درمیان رابطہ فعال ہے یا منقطع ہے، اس طرح صارفین آسانی سے اپنی ایپ کی ہم آہنگی کی حالت دیکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق مستقبل میں اس ایپ میں مزید فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔ یہ نیا اقدام کمپنی کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پیڈ صارفین صرف براؤزر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کر سکتے تھے۔

آٹو میٹک تصاویر بنانے والا واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر متعارف

spot_imgspot_img