بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا ہے کہ والد بننے کے بعد عادات، رویوں میں بہت محتاط ہوگیا ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمران خان 10 سال کے بعد شوبز میں واپسی کررہے ہیں، حالیہ انٹرویو میں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر بیٹی بڑی ہوکر کسی ایسے شخص کو پسند کرے جو آپ جیسا ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ خوشی ہوگی، یہی خیال مجھے اپنی شخصیت کا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
یہ پڑھیں: اداکار عمران خان نے اونتیکا ملک سے طلاق کی وجہ بتا دی
عمران خان نے کہا کہ انسان زندگی کے بہت سے رویے اور فیصلے بچپن اور والدین سے ملنے والے اثرات کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں اور میں ان معاملات میں پہلے سے زیادہ محتاظ ہوگیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی زندگی کے فیصلوں پر ہمارے والدین کے رویوں اور بچپن کے تجربات کا گہرا اثر ہوتا ہے، یہ سب دراصل ہمارے اندر موجود انر چائلڈ سے جڑا ہوتا ہے۔
اداکار کے بیان کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔



