spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نیوایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کا بھرپور انداز میں سراغ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیوایئر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، گرفتاری کیلئے ڈرون کیمروں سے نگرانی شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوایئر نائٹ : کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں کی حدود میں ڈرون کیمروں کی سرویلنس نافذ کردی گئی ہے، پولیس نے بتایا کہ ڈرون سے حاصل ویڈیو ریکارڈنگ گرفتاری میں کلیدی ثبوت کے طور پر استعمال ہوگی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا، اقدام کا مقصد قانون کی عملداری، عوامی آگاہی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔

spot_imgspot_img