spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر کل واشنگٹن روانہ ہوں گے

اسلام آباد (28 مئی 2026): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل بروز جمعہ سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم واشنگٹن کے سرکاری دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت اہم مرحلے تک پہنچ چکی ہے: اسحاق ڈار

بیان کے مطابق مذاکرات میں اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا عکاس ہے، واشنگٹن ڈی سی میں اپنی سرکاری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد نائب وزیر اعظم اسی روز اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

spot_imgspot_img