جاوید عالم اوڈھو نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی تعیناتی کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزادخان کو کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے اس اہم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 21 گریڈ کے افسر آزاد خان کو ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس تعینات کیا گیا ہے۔
ذوالفقار لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی پولیس آپریشن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔
اقبال دارا ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ، فیصل عبداللہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپورخاص، ناصر آفتاب کو ڈی جی آئی سکھر کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔
پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔



