spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

”مولانا فضل الرحمان کا غصہ یہ ہے کےپی میں انکا وزیراعلیٰ نہیں لایا گیا“

تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا غصہ یہ ہی ہے کہ کےپی میں ان کا وزیراعلیٰ نہیں لایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو باور کرایا جائےگا کہ جےیوآئی (ف) کا وزیراعلیٰ لایا جائیگا، جےیوآئی ف کے وزیراعلیٰ کےلیے ارکان پورے کرنے تھے

شیرافضل مروت نے کہا کہ 12،13 دن تک اجلاس نہیں ہونا تھا تاکہ نمبر پورے کرلیے جائیں، پی ٹی آئی نے الگ اسٹریٹیجی اپنائی اور تمام ایم پی ایز کو ایک ہی جگہ پر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کےپی منتخب ہونے پر مبارکباد

انھوں نے کہا کہ کسی ایم پی اے کو جانے نہیں دیاگیا تاکہ ممبران کو جانے نہ دیا جائے، نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔

سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی سے ملاقات کرادی جاتی تو اچھا تاثر جاتا، سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ کےپی کا حلف لینے سے پہلے ہی ان پر الزامات لگا دیےگئے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کا حشر دیکھ چکے ہیں، پی ٹی آئی کی پاپولر ڈیمانڈ وہی ہیں کہ جو مجمع کہہ رہا ہے اسی سمت میں جائیں۔

پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے، فضل الرحمان

spot_imgspot_img