spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی انتقال کرگئے، عرفان صدیقی 2 ہفتے سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے، عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے، عرفان صدیقی کا شمار صدر ن لیگ نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

اس سے قبل سینیٹرعرفان صدیقی کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید سامنے آئی تھی۔

ذرائع اہلخانہ نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات قابل مذمت اور افسوس ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جھوٹی اطلاعات سے سینیٹرعرفان صدیقی کے اہلخانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا۔

خیال رہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج تھے، انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، وہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرپائے تھے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

spot_imgspot_img