عدالت نے مسلم لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر کو موت تک عمرقید کی سزا سنا دی۔
تھلاسری خصوصی عدالت کے جج ایم ٹی۔ جلجارانی نے جمعہ کو پالتھائی بچوں کے جنسی استحصال کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور اسکول ٹیچر پدمراجن کو قصوروار قرار دیا ہے اور اسے فطری موت تک عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے مجرم پدمراجن جسے پپن ماسٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ مقامی طور پر بی جے پی کا ایک سرکردہ رہنما ہے۔
مجرم پائے جانے کے ایک دن بعد ہی جج ایم ٹی جلجا رانی کی جانب سے سزا سنائے جانے کے ساتھ پدمراجن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ادا نہ کرنے پر ایک سال کی اضافی قید کا حکم دیا گیا۔
بی جی پی رہنما کو POCSO ایکٹ کے تحت 20 سال کی دو الگ الگ شقوں کے تناظر میں سزا دی گئی جس سے اسکی مجموعی سزا 40 سال ہوگئی جبکہ کُل 2لاکھ کا جرمانہ بھی اس پر عائد کیا گیا ہے۔
سزا میں 20 سال کی سخت قید کی دو الگ الگ شرائط شامل ہونے کے بعد مجرم کو اپنی باقی ماندہ فطری زندگی کے لیے قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔
49 سالہ پدمراجن نہ صرف سابق بی جے پی تھرپنگوٹور پنچایت کے صدر ہیں بلکہ سنگھ پریوار کے اساتذہ کی تنظیم کے ضلعی رہنما بھی تھے۔
متاثرہ 10 سالہ طالب علم اس اسکول میں پڑھتی تھا جہاں مجرم پدمراجن بطور استاد کام کرتا تھا، اس نے اسکول کے بیت الخلا سمیت کئی بار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
POCSO کیس پہلی بار مارچ 2020 میں سامنے آیا جب تھلاسری میں چائلڈ لائن حکام نے پولیس کو آگاہ کیا تھا، 18 مارچ کو 2020 کو پدمراجن کےخلاف شکایت درج کی گئی تھا تقریباً ایک ماہ بعد، 15 اپریل کو پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔



