spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے

لاہور (21 فروری 2026) : معروف مزاحیہ شاعر اور نعت گو سید سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 74 برس تھی۔

سید سلمان گیلانی دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مرحوم نے ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ان کے صاحبزادے اسامہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ان کے والد کو گزشتہ کچھ دنوں سے نمونیا کا عارضہ بھی لاحق تھا، ان کی نمازجنازہ کل ان کی رہائش گاہ وحدت روڈ پر ادا کی جائے گی۔

شاعر سید سلمان گیلانی

سید سلمان گیلانی کو مذہبی اور ادبی حلقوں میں خاص مقام حاصل تھا۔ وہ ختمِ نبوت کے پرجوش حامی اور تحریک ختمِ نبوت کے معروف رہنما سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے۔

انہوں نے اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور سماجی موضوعات پر منفرد انداز میں شاعری کی۔

سید سلمان گیلانی 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور زندگی بھر ادب، مذہب اور سماجی مسائل پر اپنا قلم استعمال کرتے رہے۔ ان کی کتاب “میری باتیں ہیں یاد رکھنے کی” بھی کافی مقبول رہی، جس میں ان کی یادداشتیں اور واقعات شامل ہیں۔

 

spot_imgspot_img