شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ مجھے غریب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ مریم نور نے شرکت کی اور اس دوران میزبان شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کس سے ڈر لگتا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر غریب ہونے سے لگتا ہے، پیسے کم ہوجائیں گے اس بات سے ڈرتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نور نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت اور ذہین سمجھتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہیں ہوتی تو وکیل ہوتی، مجھے پھولوں کی خوشبو بہت پسند ہے اور اگر کوئی کھانا بنا رہا ہو اس کی خوشبو آجائے تو وہ بھی بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ میں کبھی کبھی ہی کھانا بناتی ہوں۔
مریم نور نے کہا کہ ایوارڈ شو میں کوئی بلائے تو ضرور جاؤں گی لیکن یہ خرچے کا کام ہے آپ کو جانے کے لیے خود کے اوپر انویسٹ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں جو ایوارڈ شو میں جارہا ہے اسے ہی اسٹار مانا جاتا ہے، پرفارمنس کی بنیاد پر ایوارڈز بھی نہیں دیے جاتے۔



