اداکارہ و ماڈل میرب علی کا کہنا ہے کہ مجھے اب تک کی سب سے خوبصورت بھابھی ملی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور اس میں بھابھی اور نند سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ویڈیو میں میرب علی نے لکھا کہ اُف میرا خدا، آپ کی نند بہت خوبصورت ہے۔ بھابھی کہتی ہیں کہ لیکن تم میری نند ہو، میرب کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ آنے والے سال میں گزشتہ سال کی غلطیاں نہ کروں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کو ہرٹ کردیتے ہیں مگر ہمیں چاہیے کہ کسی کا بھی دل نہ دکھائیں، میں نے جن کو تکلیف پہنچائی ہے تو اس سے معاافی مانگتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گھر کی چھوٹی ہوں لیکن فیصلے کرنے میں بڑی ہوں، بہت سی چیزیں دیکھنی پڑی، ایک وقت تھا کہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس دوران اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بڑا بنادیا جس سے میں خوش ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں میرب علی نے کہا تھا کہ گھر میں آوازیں آتی تھیں کوئی دوڑ رہا ہے، کوئی خاتون گانا بھی گاتی تھی اس وجہ سے میرا گھر نہیں فروخت ہورہا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار میں کبھی دھوکا نہیں کھایا، دوستی بہت دھوکا ملا ہے اور سب سے زیادہ دکھ بھی اسی کا ہوتا ہے کیونکہ آپ اس سے اپنی باتیں بھی شیئر کرلیتے ہیں، میرے چند دوست ہیں اور اچھے ہیں، جنہوں نے دھوکا دیا ہے انہیں بھی معاف کردیا ہے اور ان سے دوری اختیار کرلی ہے۔



