پشاور : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک باضابطہ طور علی امین گنڈا پور کا استعفی نہیں ملا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ صرف ٹی وی چینلز پر ملا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صبح آفس کھلے گا، اگر میرے عملے کے پاس استعفیٰ آیا ہوگا تو دیکھیں گے۔ استعفے پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کیلیے استعفیٰ عدم اعتماد سے بہتر ہے، کنڈی
اس سے قبل ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسمبلی میں عدم اعتماد آئے اس سے استعفیٰ بہتر ہے۔
گنڈاپور کا استعفیٰ خیبر پختونخوا کیلئےاچھی خبر ہے، نئے وزیراعلیٰ کیلئے جو قانون کے مطابق ہے ویسا ہی ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کردی ہے، سہیل آفریدی کو پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اکثریت ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ ووٹ کریں، اسمبلی میں آزاد امیدوار بھی ہیں ان پر کوئی ذمہ داری نہیں عائد ہوتی۔ اپوزیشن لیڈر نے بھی بتایا کہ وہ بھی اپنا امیدوار نامزد کرینگے۔



