spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہوگا ، بیرسٹر گوہر

سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی بانی ہی پارٹی چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی کے بانی ہی پارٹی چلا رہے ہیں اور میں ان کا نمائندہ ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ان ہی کی رہنمائی میں فیصلے کیے جاتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سختیاں بڑھیں گی تو اس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا۔ “سختیاں دوریاں پیدا کرتی ہیں جبکہ ملکی حالات مزید بگاڑ کے متحمل نہیں ہو سکتے”۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ ملک میں جمہوریت، معیشت اور عدلیہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے موقع پر حکومت صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے، سیلاب متاثرین کی مدد سیاست سے بالاتر ہوکر کرنی چاہیے، اور اگر عوام کے لیے دیگر صوبوں سے بھی مدد درکار ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے۔

پارٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے، تب ہی ملک مشکل حالات سے نکل سکے گا۔

spot_imgspot_img