spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لاہور جانے والی پرواز اڑان نہ بھرسکی، 180 مسافر اذیت کا شکار

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث 180مسافر ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 145تاخیر کا شکار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پرواز شام 6 بجے شیڈول تھی تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

پرواز کے 180 مسافروں کو 4 گھنٹے قبل بورڈنگ کارڈز جاری کئے گئے تھے، اندرون ملک روانگی لاؤنج میں موجود مسافروں میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ایئر لائن کا عملہ تاخیر کی وجہ بتانے کیلئے تیار نہیں ہے اور نہ ہی مسافروں کو پرواز کی اگلی روانگی کے وقت سے متعلق بھی آگاہی نہیں دی جا رہی۔

شام 4 سے 5 بجے ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافرپرواز روانہ نہ ہونے سے اذیت کا شکار ہوگئے، ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پرواز کی تاخیر کی اصل وجہ شیڈول مینٹیننس ہے۔

ترجمان نے میڈیا کو مزید بتایا کہ طیارے کے مسافروں کو ریفرشمنٹ آئٹمز فراہم کردیے گئے ہیں، پرواز کچھ دیر میں روانہ ہوجائے گی۔

پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

spot_imgspot_img