spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فیضان شیخ اور رابعہ کلثوم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار فیضان شیخ اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹر و اداکارہ رابعہ کلثوم کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل پیج پر اداکار فیضان شیخ نے یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں رابعہ کلثوم ان کی بہن بنی ہوئی ہیں جو کہ کتے کے کاٹنے پر پریشان ہیں اور رو رہی ہیں۔

فیضان شیخ ڈاکٹر کو کال کرکے بتاتے ہیں ڈاکٹر صاحب میں آٌپ کے پاس آرہا ہوں کیوں کہ میری بہن کو کتے نے کاٹ لیا ہے۔

دوسری طرف سے ڈاکٹر پوچھتے ہیں کہ آپ کی بہن کیسی ہے؟ اس پر فیضان کہتے ہیں کہ میری بہن ت ٹھیک ہے پر کتا عجیب سے حرکتیں کررہا ہے۔

اس مزاحیہ ویڈیو کو صارفین کافی پسند کررہے ہیں اور اس پر اب تک ہزاروں لائیکس آچکے ہیں جبکہ مداح اپنے دلچسپ خیالات کا ابھی اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکار فیضان شیخ نے اپنی بہن کے نکاح کے دن کے حوالے سے خود پر گزرنے والی کیفیات بھی بیان کرچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میری ایک ہی بہن ہے لیکن زندگی میں کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ اس کی شادی والے دن میرے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ میں خود دوسروں کا مذاق اڑایا کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بہن کے نکاح کے وقت سب کچھ نارمل تھا، جب میں نکاح کے کاغذات لے کر اُس پاس گیا اور پیپر پر لکھی ہوئی عبارت پڑھنے لگا تو میری زبان گنگ ہوگئی۔

فیضان شیخ نے بتایا کہ مجھے اچانک ایسا لگا کہ جیسے کوئی میرا دل یا میرا کلیجہ نکال کر لے جا رہا ہے، میرے بڑے بھائی سے بھی الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہو پارہے تھے۔

spot_imgspot_img