spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

فاتحانہ اننگز کھیلنے پر اعظم خان کا بڑا بیان

راولپنڈیز کے خلاف 74 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلنے والے کراچی کنگز کے بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اپنی اننگز سے مطمئن نہیں کیونکہ مجھے کچھ مواقع ملے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ کراچی کنگز کو کامیابی دلانے کی خوشی ہے کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ شراکت بہت اہم تھی وارنر سے یہی بات چل رہی تھی ہر اوور میں باؤنڈری لینی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جیت کی ہیٹ ٹرک، راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

اعظم خان نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 29 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تمام شعبوں میں زبردست کارکردگی دکھائی، اعظم خان کی اننگز بہت ہی شاندار تھی ہماری ٹیم میں کئی تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جب کہ حسن علی سمیت تمام بولرز بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بولنگ بری نہیں کی لیکن کیچ گرانےسےنقصان ہوا۔

spot_imgspot_img