محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’شکتی‘ مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سے 480 کلو میٹر جنوب مغرب میں ہے، طوفان شکتی مغرب، جنوب مغرب کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔
کراچی فی الحال بارش کے امکانات نہیں ہیں، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ ودیگر مقامات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
یہ پڑھیں: سمندری طوفان ’شکتی‘ شدید طوفان میں تبدیل ، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ’شکتی‘ 5 اکتوبر تک شمال مغربی بحیرہ عرب تک پہنچنے کا امکان ہے، طوفان 24 گھنٹوں میں مشرق، شمال مشرق کی جانب رخ کرکے کمزور ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



