اداکارہ صنم بلوچ کی بہن سبرین اور ماہین بلوچ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سبرین بلوچ نے بہنوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بلوچ سسٹرز لکھا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ان کی بہن سبرین بلوچ بھی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
صنم بلوچ آخری مرتبہ سال 2019 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘خاص’ میں علی رحمان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس کے بعد سے مداح انکو ٹی وی اسکرینز پر دوبارہ دیکھنے کی خواہش دل میں لیے بیٹھے ہیں۔
صنم بلوچ اگرچہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرینز پر نظر نہیں آئیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انکی اکثر جھلک دکھتی رہتی ہیں۔
چند ماہ قبل صنم بلوچ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بھائی فرحان بلوچ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس وہ اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔



