spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

صندل کا تیل : دل، دماغ اور جلد کے لیے قدرتی تحفہ، حیرت انگیز فوائد

صندل کا تیل، جسے ہزاروں سال سے طب اور خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، آج بھی اپنی منفرد خوشبو اور حیرت انگیز طبی خصوصیات کے باعث بے حد مقبول ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تیل نہ صرف دل اور دماغ کی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ جسمانی درد اور ہاضمے کے مسائل کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

صندل کے درخت سے حاصل کیا جانے والا تیل خاص طور پر ایسٹ انڈیز کے سفید صندل سے کشید کیا جاتا ہے۔

بھاپ کشید کے ذریعے تیار ہونے والا یہ تیل پرفیومز، صابن، کریمز، ڈیوڈرینٹس، ایئر فریشنرز اور اسکن کیئر مصنوعات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، اس کی طاقتور خوشبو دار مرکبات نہ صرف جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں بلکہ ذہن کو بھی سکون بخشتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے صندل کے تیل میں موجود قدرتی مرکبات خون کی روانی کو بہتر بنا کر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں، یہ اعصابی نظام کو پُرسکون کرتا ہے جس سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ صندل کے تیل کے چند قطرے پانی یا دودھ میں ملا کر باقاعدگی سے استعمال کیے جائیں تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

صندل کا تیل اپنی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات کی بدولت پٹھوں کے کھنچاؤ، جوڑوں کی سوجن اور ہڈیوں کی کمزوری میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ یہ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرکے جسم میں توانائی اور راحت پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسے کیمومائل، ادرک یا گرین ٹی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو درد اور سوزش میں نمایاں کمی آتی ہے۔

روایتی بھارتی ادویات میں صندل کے تیل کو ڈپریشن، بے چینی اور ذہنی دباؤ کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو موڈ کو بہتر بناتی ہے، ذہن کو ارتکاز اور فہم میں مدد دیتی ہے، جبکہ اعصابی نظام کے استحکام کو بھی فروغ دیتی ہے۔

اس تیل کی خوشبو سونگھنے یا پیشانی پر لگانے سے یادداشت اور دماغی توازن بہتر ہوتا ہے۔

صندل کا تیل پیٹ کے درد، گیس اور آنتوں کی سوزش کے لیے بھی مفید ہے۔ یہ ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور پیٹ کے السر اور آئی بی ایس جیسے امراض میں آرام پہنچاتا ہے۔

صندل کا تیل بلاشبہ قدرت کا عطا کردہ ایک نایاب تحفہ ہے جو جسم، دماغ اور روح تینوں کے لیے شفا بخش اثرات رکھتا ہے۔ اس کا باقاعدہ اور معتدل استعمال نہ صرف صحت میں بہتری لاتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور تازگی بھی فراہم کرتا ہے۔

spot_imgspot_img