spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

صبیحہ ہاشمی نے شادی شدہ زندگی خوشحال بنانے کا طریقہ بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے شادی شدہ زندگی خوشحال بنانے کا طریقہ بتا دیا۔

سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور نوجوان نسل کو اہم مشورے بھی دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میاں اور بیوی کا برابری کا رشتہ ہے لیکن عزت و احترام دونوں کے لیے ضروری ہے، دونوں میں برداشت ہونا ضروری ہے جب ایک دوسرے کا برابر مقابلہ کریں گے بات بنے گی نہیں بلکہ بگڑنا شروع ہوجائے گی۔

صبیحہ ہاشمی نے بتایا کہ میرا بہت سادہ اصول ہے جس وقت شوہر کو اغصہ آرہا ہوتا ہے تو اس وقت خاموش ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب شوہر کا غصہ ختم ہوجائے تو اپنی بات منوالیں، میں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ہے جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو صرف ان کی بات مانی ہے اور بعد میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نسل میں محبت کی شادیاں عام تھیں اور خاندانوں میں بچوں کی مرضی کو اہمیت دی جاتی تھی، تاہم یہ حقیقت ہے کہ شادی کے بعد زندگی بدل جاتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد محبت ایک حقیقت پسندانہ مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے کیونکہ سسرال، بچے اور دیگر ذمہ داریاں نبھانا پڑتی ہیں، کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ شادی کے بعد محبت میں کمی آجاتی ہے۔

spot_imgspot_img