spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

شہریوں کےلیے بڑی خبر، پیدائش، وفات، شادی، طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرائیں

یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی، سہولت چھ شہروں میں دستیاب ہوگی۔

نادرا کے سوشل میڈیا پوسٹ میں تفصیل شیئر کیے گئے ہوئے بتایا گیا یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج موبائل فون پر کرانے کی سہولت صوبہ سندھ کے 6 شہروں میں فراہم کی گئی ہے جس سے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی تمام خدمات موبائل فون پر، پاک آئی ڈی ایپ کی خصوصیات جانیے

کراچی شرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہٰیار میں شہریوں کو اب اندراج کے لئے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

نادرا نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پورے صوبہ سندھ میں بھی دستیاب ہوگی۔

spot_imgspot_img