spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شوٹنگ کے دوران اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

(29 مارچ 2026): بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار راہول ارونودے بنرجی ایک سیریل کی شوٹنگ کے دوران سمندر میں ڈوبنے کر جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اداکار راہول ارونودے بنرجی تلساری میں اپنے ’شو بھولے بابا پار کرے گا‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ شوٹنگ کا ایک حصہ مکمل کرنے کے بعد وہ پانی میں اترے تاہم جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آئے تو عملے کے ارکان فکر مند ہوئے۔ بعد ازاں ٹیکنیشنز نے انہیں پانی سے نکال کر ریسکیو کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ اسی اسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔

اداکار بھاسکر بنرجی نے اس شو میں راہول ارونودے بنرجی کے چچا کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس المناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی، یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جو پیک اپ کے بعد پیش آیا تاہم یہ سب کچھ کیسے ہوا یہ اب بھی واضح نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شوٹنگ کے بعد لنچ کیلیے گئے تھے مگر راہول ارونودے بنرجی نے کہا کہ وہ کچھ شاٹس مکمل کر کے ہمیں جوائن کریں گے، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایسا کچھ ہوگیا ہے، یہ حیران کن ہے، ایک صحت مند اور متحرک انسان اس طرح چلا گیا۔

راہول ارونودے بنرجی گزشتہ کئی برسوں سے انڈسٹری کا حصہ تھے اور انہوں نے متعدد پروجیکٹس میں کام کیا۔

spot_imgspot_img