spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان

پشاور (23 اپریل 2026): خیبر پختونخوا حکومت نے شندور پولو فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کے ہمراہ شندور پولو فیسٹیول کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کیا۔

ثریا بی بی نے بتایا کہ شندور پولو فیسٹیول 11 سے 13 جون 2026 تک شندور گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، 12 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر واقع پولو گراؤنڈ میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں روایتی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شندور پولو فیسٹیول: سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے مطابق اس میں فری اسٹائل پولو میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس میں پیراگلائیڈنگ، ٹیبلو، چترال و گلگت بینڈ پرفارمنس اور کلچرل نائٹ بھی شامل ہوتی ہے۔

سیکرٹری سیاحت سعادت حسن نے بتایا کہ اس کی کامیاب تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تمام ادارے مل کر اس بین الاقوامی ایونٹ کو کامیاب بنائیں گے۔

spot_imgspot_img