spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شروع افغانستان نے کیا آخری اور یادگار سبق پاکستان دے گا، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان نے بھارت کی ’’پلے بُک‘‘سے ایک حربہ اپنایا ہے کہ فائرنگ کم، اور شور زیادہ، تاہم پاک فوج کی جانب سے اس کی بلااشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے حملوں میں افغانستان میں دہشت گردوں، ان کے افغانی فوجی سہولت کاروں کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پاک فوج کے بھرپور قوت کے جواب سے افغانی اہلکار پوسٹیں اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے نام نہاد کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

افغانستان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے خود بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں، بھارتی ’’پلے بک‘‘کے عین مطابق افغان ڈیفنس منسٹری کے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز سے اطلاعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان ڈیفنس منسٹری نے اطلاع دی تھی کہ انہوں نے رات 12 بجے ہی آپریشن ختم کردیا تھا، افغانستان نے کہا کہ پاکستان اپنی کارروائیاں روکتا ہے تو وہ بھی آپریشن جاری نہیں رکھیں گے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ اس ڈرامے کا آغاز افغانستان نے کیا تھا، اب اس پر ہمیشہ یاد رکھنے والا سبق پاکستان دے گا۔

spot_imgspot_img