spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

شاہین آفریدی نے بابراعظم اور رضوان کے بارے میں کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے پر ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جونیئر کی پرفارم کو سراہا ہے۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش پر شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سینئرز کا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے بابراعظم اور محمد رضوان نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کی سنچری کا انتظار کر رہے تھے بابراعظم نے نیٹس میں بہت فوکس ہو کر تیاری کی جب کہ محمد رضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ پورا کیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

کپتان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جونیئر کی صلاحیتوں کو قومی ٹیم استعمال کر رہی تھی قومی اسکواڈ میں موجود جونیئر کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویلڈن بوائز! سری لنکا کیخلاف شاندار کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں، کوچز، انتظامیہ کی محنت اور جذبے پر فخر ہے ان لڑکوں پر بھروسہ رکھیں یہ ملک کیلئے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں، حارث رؤف کو مین آف دی سیریز پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کامیابی پر کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور ہمارے شائقین کیلئے ایک بہترین لمحہ ہے۔

spot_imgspot_img