spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سندھ طاس معاہدہ : پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

ہیگ : عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ تنازع کیس میں بھارت کے خلاف اہم قانونی کامیابی مل گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیاراور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہوگی۔

حکم نامے میں لکھے متن کے مطابق پاکستان 2 فروری تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویز چاہتا ہے، کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔

ثالثی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھارت شریک ہو یا نہ ہو سماعت جاری رہے گی، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد دی ہیگ کی عدالت میں پیش ہوگا۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا، بھارت نے ہائیڈرو پاور ڈیمز میں غیرقانونی طورپر پانی ذخیرہ کیا۔

عالمی ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ پانی روکے جانے کے پاکستانی موقف کے لیے لاگ بکس ریکارڈ اہم ہیں،
مقبوضہ کشمیر میں ڈیمز کے آپریشنل لاگ بکس تنازع کے اہم اور لازمی شواہد ہیں۔

ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت کو اضافی پانی روکنے کی اجازت کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ بھی بھارت کو عبوری اقدامات کا کوئی اختیار نہیں دے سکتا۔

سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا بھارتی اعلان عالمی قانون کیخلاف ہے، پاکستان

spot_imgspot_img