spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سندھی اجرک، ٹوپی، موسیقی، ادب، لوک روایات ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی لازوال وراثت، اجرک، ٹوپی، موسیقی ،ادب،لوک روایات ہیں۔

یہ بات انہوں نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ان کا کہنا تھا کہ سندھی کلچر ڈے ثقافتی ہم آہنگی،جمہوریت روایت، معاشی ترقی میں خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے آج ہم سندھی بھائیوں کے ساتھ دنیا کی قدیم اور باوقار تہذیب کی خوشی مناتے ہیں۔

سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست جیسے صوفیاء کرام کی سرزمین ہے، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست کا پیغام محبت، بھائی چارہ، برداشت ہے۔

یہ پیغام آج بھی قوم کی اتحاد، ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے، سندھ کی لازوال وراثت، اجرک، ٹوپی، موسیقی، ادب، لوک روایات ہیں۔

یہ روایات ہماری مہمان نوازی، گرم جوشی،ثقافت کی شان و شوکت کی علامات ہیں، وزیراعظم کا سندھ کےعوام کو ثابت قدمی، ترقی پسند اقدار، وفاق کو مضبوط بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

spot_imgspot_img