spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سنا ہے عید کے بعد پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تیاری شروع کی ہے، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ عید کے بعد پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تیاری شروع کی ہے، 8 فروری کی ہڑتال ناکام ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 8 فروری کی ہڑتال صرف ناکام نہیں بلکہ بری طرح ناکام ہوئی ہے، 8 فروری کی ہڑتال کیلئے تیاری نہیں تھی اور ملک میں پہیہ جام کے نعرے لگارہے تھے، پی ٹی آئی کو 8 فروری کی ہڑتال کامیاب نہ ہونے کا سیاسی نقصان ضرور ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے کبھی آفر نہیں کی کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر کسی جگہ منتقل کردیا جائے، یہ بات ضرور ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی صحت کے پیش نظر اسپتال یا کسی اور جگہ منتقلی پر رجوع کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سزا یافتہ اور عدالت کی تحویل میں ہے، رجوع کرنے پرعدالت حکم دے گی تو بانی پی ٹی آئی کو اسپتال یا کسی اور جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ گالی گلوچ بریگیڈ انھوں نے دوسروں کیلئے بنایا تھا لیکن اب ان کے اپنے گلے پڑ گیا ہے، پی ٹی آئی کے گالی گلوچ بریگیڈ سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت مذاکرات کیلئے تیار نہیں، رانا ثنااللہ

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان صفدر ملاقات سے متعلق رپورٹ میں کیا لکھتے ہیں، حقائق کے برعکس رپورٹ ہوگی تو حکومت یا جیل حکام اسے چیلنج کرینگے، حقائق کے برعکس رپورٹ ہوئی تو چیلنج ہونے پر مزید تصدیق کا عمل ہوگا

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کچھ چیزیں آن دی ریکارڈ اور کچھ آف دی ریکارڈ ہوتی ہیں، عدالت کے سامنے جو مؤقف پیش کیا جائیگا تو چیزوں کو دیکھا جائیگا، پی ٹی آئی سے بہتری کی طرف معاملات نہ بڑھنا انکے رویے کی وجہ سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلمان صفدر خود بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئے ہیں، سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد رپورٹ بنائی ہوگی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی تندرست ہیں، بانی پی ٹی آئی کا روزانہ میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، کھانا اور ناشتہ ڈاکٹر چیک کرتے ہیں اس کے بعد بانی کو دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جہاں سے اعتماد ہے راشن وغیرہ وہی سے منگوایا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو سیل میں اخبار اور ٹی وی کی سہولت دستیاب ہے، بانی پی ٹی آئی کے زیراستعمال سیل 6 کمروں پر مشتمل ہے، بانی پی ٹی آئی سے سلمان صفدر نے تین گھنٹے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہی سمجھا جارہا ہے کہ سلمان صفدر نے سیل کا مکمل معائنہ بھی کیا ہوگا، دوسری طرف ایسی چیزیں آنا شروع ہوگئیں کہ حکومت توجہ سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈرکی ملاقات ہوتی تو یہ کہتے احتجاج کی کال واپس لینے کی پلاننگ ہے، پی ٹی آئی کی 8 فروری کی ہڑتال کی کال میڈیا اور اخباری بیان تک ہی محدود رہی۔

18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اتفاق رائے سے تبدیلی ممکن ہے: رانا ثنااللہ

spot_imgspot_img