spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

سمندری طوفان میلسیا سے اب تک درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے

موجودہ صدی کا سب سے بڑا اور خطرناک سمندری طوفان ’ملیسا‘ جمیکا سے ٹکرانے کے بعد اب بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان نے مجموعی طور پر اب تک 58 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے کیریبین کے متعدد ممالک میں شدید تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان اب بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ کئی جزائر پر بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ہیں، جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

میلیسا نے جمعرات کی صبح کیوبا کے ساحلوں سے ٹکرا کر کیٹیگری 3 کی شدت کے ساتھ لینڈ فال کیا۔

مقامی حکام کے مطابق طوفان سے شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے، دریاؤں کے پانی کی سطح بڑھنے سے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار افراد کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان میلسیا سے کیربین میں29ہلاکتیں، ہیٹی میں25ہلاکتیں، جمیکامیں3اور ڈومینیکا میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سمندری طوفان سے جمیکا جزیرے کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، طوفان کیوبا سے ٹکرانے سے ایک لاکھ 40 ہزارشہری متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : صدی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ‘ملیسا’ نے جمیکا کو ہلا کر رکھ دیا، بڑے پیمانے پر تباہی

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ “میلیسا” آنے والے دنوں میں مزید شمالی علاقوں سے گزرتے ہوئے شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈز اور تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

spot_imgspot_img