spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

واشنگٹن: امریکا نے 6 ممالک کے تارکین وطن کے...

18 ماہ کا بچہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

(12 جولائی 2026): بھارتی ریاست کیرالا میں 18 ماہ...

اننیا پانڈے نے ومبلڈن میں شرکت کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نے ومبلڈن...

ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ امتحان دیتے پکڑا گیا

کراچی: ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں ڈاکٹر...

سارہ خان نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے سوالوں و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’کیا آپ دوسرے حمل کے دوران بیٹا چاہتی تھیں؟‘

جواب میں سارہ خان نے کہا کہ ’ہم بس ایک بچہ چاہتے تھے۔‘

ایک اور مداح نے پوچھا کہ ’بیچلر زندگی میں سب سے زیادہ کس چیز کو یاد کرتی ہیں؟‘ اداکارہ نے کہا کہ دو بچوں کی ماں بننے کے بعد جس واحد چیز کو یاد کرتی ہوں وہ بغیر کسی خلل کے پرسکون نیند ہے۔‘

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے سوال پر سارہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں ان دنوں صرف ایک ہی چیز دیکھ رہی ہیں اور وہ میری دونوں بیٹیاں ہیں۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ بیٹیاں ہونے کے بعد زندگی کیسے بدلی ہے؟ سارہ خان نے کہا کہ میری زندگی مزید خوبصورت ہوگئی ہے، میں اب پہلے سے کہیں زیادہ مصروف ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین وقت ہے اور مجھے بیٹیوں سے محبت ہے، وہ مجھ پر اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام شادی شدہ خواتین کو صحت مند اولاد نصیب ہو۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی دو بیٹیاں عالیانہ فلک اور رانیا فلک ہیں۔

spot_imgspot_img