spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

زمبابوے کے لیے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا، سکندر رضا

زمبابوین کپتان سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے کوئی بھی وائٹ بال میچ نہیں چھوڑنا چاہتا، اس کے لیے مجھے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج مجھے زمبابوے کہے کہ تین دن بعد سیریز ہے چاہے وہ کسی بھی ٹیم سے ہو، نیشنل ڈیوٹی کے لیے میں آئی پی ایل ہو یا پی ایس ایل اسے چھوڑ کر پہلے ملک کی نمائندگی کروں گا۔

سکندر رضا نے کہا کہ جب پرفارمنس ہوگی تو سب خوش ہوں گے اگر نہیں ہوگی تو لوگ کہیں گے کہ صرف لیگ کرکٹ پر توجہ ہے۔

زمبایوین کپتان نے کہا کہ میرے لیے پیسے کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ زمبابوے کی جرسی پہننا معنی رکھتا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 179 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان سکندر رضا نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

spot_imgspot_img