spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ریڑھ کی ہڈی کی صحت کیلیے یوگا کا جادوئی اثر، لیکن کیسے؟ ویڈیو رپورٹ

انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی بنیادی اور مرکزی اہمیت کی حامل ہے، یہ پورے جسم اور ڈھانچے کو سہارا اور لچک فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ دماغ سے نکلنے والے اعصاب کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی مختلف اعضاء تک پیغامات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی کو صحت مند اور چاق و چوبند رکھنے کیلیے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں یوگا ایکسپرٹ ڈاکٹر یوگی وجاہت نے چند اہم ورزشیں بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمر درد کا مسئلہ تقریباً ہر عمر کے لوگوں میں کافی عام ہوگیا ہے تاہم یوگا کے کچھ آسن اس پریشانی سے نجات دلا سکتے ہیں۔

اگر یوگا کے آسنوں کو ضروری احتیاط کے ساتھ کیا جائے اور باقاعدگی سے مشق کی جائے تو اس پریشانی سے نجات مل سکتی ہے۔

یوگا کی مخصوص مشقیں، جیسے کہ چائلڈز پوز، ڈاؤن ورڈ فیسنگ ڈاگ، اور کیٹ کاؤ پوز، لچک کو بہتر بنانے اور درد سے نجات دلانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

یوگا کے ساتھ ساتھ دیگر کم اثر والی ورزشیں جیسے کہ چہل قدمی اور تیراکی بھی ریڑھ کی ہڈی کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوگی وجاہت نے ناظرین کو چند اہم ورزشیں بھی کرکے بتائیں جس کی ویڈیو اوپر دکھائی گئی ہے۔

spot_imgspot_img