بھارت میں دھند کے دوران ڈرائیور کی مدد کے لیے بونٹ پر بیٹھے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دھند کے دوران ایک شخص گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ڈرائیور کی مدد کررہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کار کے بونٹ پر بیٹھا اور ہاتھ کے اشارے سے اپنے دوست ڈرائیور کی رہنمائی کررہا ہے کیونکہ دھند نے ہیڈ لائٹس کو تقریباً ناکارہ کردیا ہے۔
گاڑی میں موجود ڈرائیو بتا رہا ہے کہ دھند اتنی شدید ہے ہمیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا، یہ آف روڈ پیچ ہے اور ہم یہاں کچھ بھی نہیں دیکھ پارہے ہیں، ہم یہ نہیں جان سکتے کہ کہاں مڑتا ہے، اس لیے بونٹ پر بیٹھا دوست ہماری رہنمائی کررہا ہے۔
وائرل ویڈیو کو 12 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین لاپرواہی پر تنقید کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ حادثے سے پہلے ٹھنڈ سے مر جائے گا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خطرناک اسٹنٹ جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔‘
تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ہیومن ریڈار ہے۔



