spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دو ادویات کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد

لاہور : ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کی دو ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت فوری طور پر روکنے اور کمپنی کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں مںدرجہ ذیل ادویات کے بیچز ان کی تفصیلات اور واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے ذیل میں درج مصنوعات کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ادویات قرار دیا ہے، جبکہ صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ان مصنوعات کے لیے ری کال (یعنی واپس منگوانے) کا حکم جاری کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ادارے کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کی ادویات کا استعمال فوری طور پر بند کردیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے جن دو ادویات کو ناقابل فروخت قرار دیا ہے ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل سطور میں بیان کی جارہی ہیں۔

1.

Injection Neudex 1 mL
Dexamethasone sodium phosphate eq to Dexamethasone phosphate 4 mg/mL
Batch No: DX03, DX079

2.

Infusion Zolash 1000 mL
(Ringer Lactate)
Batch No: 259221

پنجاب میں تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈرگ رولز 2007 کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریوں کے مطابق نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں، تاکہ مارکیٹ سے ناقص ادویات کی واپسی یقینی بنائی جاسکے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر، پنجاب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مصنوعات سے متعلق جامع رپورٹ تیار کر کے متعلقہ حکام کو ارسال کریں۔

علاوہ ازیں موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کو ہاتھ ملانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنا بے حد ضروری ہے اور ماسک کا استعمال بھی لازمی کرنا چاہیے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شہری اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اچھی غذا کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔

spot_imgspot_img