spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

دلہن کی انٹری نے شادی ختم کروادی

بھارت میں شادی کے دوران دلہن نے انٹری ڈانس کرتے ہوئے دی جو شادی ختم ہونے کا سبب بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں دلہن کی رقص کرتے ہوئے انٹری دینے پر جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ دولہے کے والد اور بڑے بھائی نے شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس تنازع کے بعد باراتی پنڈال سے چلے گئے جس کی وجہ سے تقریب ختم ہوگئی۔

برائیڈل انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور جس نے صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ صارفین کا موقف ہے کہ دلہن کا اپنی ہی شادی کی خوشی میں رقص کیا اس میں کوئی برائی نہیں تھی اور وہ شادی ختم کرنے پر دولہے کے اہلخانہ پر تنقید کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے دونوں خاندانوں کو شادی سے قبل ہی بات چیت کرلینی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی شادی کے دوران دلہن کی موٹر سائیکل پر انٹری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

spot_imgspot_img