spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

’درشیم 3‘ کی شوٹنگ سے قبل نامور اداکار فلم چھوڑ گئے، مداحوں کی توقعات کو دھچکا

ممبئی (25 دسمبر 2025): کرائم تھریلر فلم ’درشیم 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی نامور اداکار نے کاسٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

انڈین میڈیا کے مطابق اکشے کھنہ کی فلم ’دھرندر‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے چرچے ہر طرف ہیں لیکن اسی دوران یہ افواہین بھی زور پکڑ رہی ہیں کہ اداکار نے اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’درشیم 3‘ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درشیم 3 کی پہلی جھلک جاری، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

اکشے کھنہ نے کرائم تھریلر فرنچائز کے تیسرے حصے سے معاوضے کے معاملات اور تخلیقی اختلافات کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ افواہیں ہیں کہ فلم ’دھرندر‘ کی کامیابی کے بعد اداکار کی مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

مالی معاملات کے علاوہ، افواہوں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کھنہ نے فلم میں اپنے لُک (ظاہری شکل) میں بھی کچھ تبدیلیوں کی فرمائش کی تھی جس پر پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ان کا اتفاق نہ ہو سکا۔

مذاکرات میں کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اداکار اس پروجیکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ابھی بات چیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں جس سے معاملے کے حل کی امید باقی ہے۔

اب تک نہ تو اداکار اور نہ ہی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ مداح بے صبری سے ’درشیم 3‘ میں انہیں دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم 2 اکتوبر 2026 کو ریلیز کیلیے شیڈول ہے۔

spot_imgspot_img