spot_img

ذات صلة

جمع

ساحل سمندر پر شارک کا حملہ، زخمی خاتون موت سے بال بال بچ گئی

سڈنی : آسٹریلیا کے مشہور ساحل ’کوجی بیچ‘ پر...

پلیٹ نہیں کیلے کا پتہ !! : حیرت انگیز طبی فوائد سامنے آگئے

کیلے کے پتے پر کھانا رکھ کر کھانا روایتی...

این ایف سی سے متعلق فیصلہ ہوگا اتفاق رائے سے ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے...

دبئی پولیس کی بڑی کارروائی : عالمی نیٹ ورک کے 276 ملزمان گرفتار

دبئی پولیس نے امریکی اور چینی اہلکاروں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر سرگرم ایک بڑے فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے276 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دبئی پولیس حکام کے مطابق امریکی ایف بی آئی اور چینی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی گئی، آپریشن ’’ٹرائی فورس سیننٹینل‘‘کے دوران مجموعی طور پر 276 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

دبئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے، گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

کارروائی 3مجرمانہ گروہوں کے خلاف کی گئی تھی جو دھوکہ دہی کے 9 جدید مراکز چلارہے تھے، مذکورہ گروہ جعلی منافع والی سرمایہ کاری اورکرپٹو کرنسی دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔

مشترکہ کارروائی میں سرحد پار انٹیلی جنس معلومات کے فوری تبادلے کو ممکن بنایا گیا، گروہ کے ایک اہم سرغنہ کو رائل تھائی پولیس کے تعاون سے تھائی لینڈ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق گروہ سوشل انجینئرنگ کے ذریعے عالمی سطح پر شہریوں کو نشانہ بناتا تھا، مالی فراڈ کے ذریعے مختلف ممالک کے افراد کو منظم طریقے سے لوٹا جاتا تھا۔

آپریشن ’’ٹرائی فورس سینٹینل‘‘سرحد پار مالی جرائم کیخلاف ہماری کوششوں کاحصہ ہے،کامیاب کارروائی عالمی اداروں کے ساتھ تعاون اور عالمی معیشت کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

spot_imgspot_img