spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

دارچینی لونگ اور . . . . . . !! نزلہ زکام کھانسی کا جادوئی علاج

موسم سرما میں نزلہ زکام کھانسی کا ہونا عام سی بات ہے لیکن اگر اس کی شدت میں اضافہ ہوجائے تو یقینی طور پر پریشانی کی بات ہے۔

نزلہ زکام اور کھانسی عام طور پر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتے ہیں جن کی علامات میں ناک بہنا، گلے میں خراش، چھینکیں اور کھانسی شامل ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے اس کے علاج کیلیے نہایت آسان اور مجرب نسخہ تجویز کیا ہے جس کے استعمال سے نزلہ زکام اور کھانسی سے چھٹکارا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیفیت میں عام طور پر آرام، کافی مقدار میں سیال کا استعمال، اور بھاپ لینا شامل ہے۔ اس دوران دودھ کی مصنوعات، تلی ہوئی اشیاء اور الکحل جیسی چیزوں سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین اشیاء کی مدد سے اس کے فوری علاج ممکن ہے جس میں ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا، دو عدد دارچینی اور ایک عدد لونگ ان تینوں کو ملا کرم جوش دیں جب قہوہ تیار ہوجائے تو حسب ذائقہ نمک شامل کرکے نوش کریں۔

اس کے فوائد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نزلہ زکام اور کھانسی سینے میں جکڑن اور درد میں یہ قہوہ فوری آرام دے گا۔

spot_imgspot_img