پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد کہا کہ خوشی ہے لیجنڈز کے ساتھ میرا نام آتا ہے۔
پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ سنچری کا میں بھی انتظار کررہا تھا، خود پر یقین رکھا اور سنچری بنانے میں کامیاب ہوا، کوشش کررہا تھا اور بالآکر سنچری بنانے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میری کارکردگی سے پاکستان جیت گیا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں تین بہترین پارٹنر شپس قائم ہوئیں، خوش تھا کہ سری لنکا کو 290 سے کم رنز پر محدود کیا ہے۔
یہ پڑھیں: بابر اعظم کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی
واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 289 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے 26 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنائی ہے، انہوں نے 20 سنچریاں بنا کر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا، بابر اعظم کم اننگز میں 20 سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے 119 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے شامل تھے، محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔



