spot_img

ذات صلة

جمع

خوشخبری: سفاری ٹرین میں زبردست سہولیات متعارف

راولپنڈی (12 اپریل 2026): وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کیلیے بہتر ماحول متعارف کروا دیا گیا ہے، اس ٹرین کو تفریحی ٹوورازم ماڈل میں تبدیل کیا گیا، مختلف اسٹیشنز پر مختصر قیام اور سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسٹیشن پر سفاری ٹرین کے اپ گریڈڈ ریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سفاری ٹرین میں مسافروں کیلیے ہر اسٹیشن پر وقفہ اور اٹک خورد جیسے مقام پر طویل قیام اور لنچ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس میں سفر کے خواہش مندوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور عوامی اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے افسران کو فیلڈ میں متحرک کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، ریلوے مزدور سخت حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نظام کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریل سے سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

انہوں نے کراچی تا روہڑی ٹریک پر خستہ حالات کے باوجود ٹرین آپریشن جاری رکھنے کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مکینیکل، بریک اور لوکوموٹیو سسٹمز میں بہتری کیلیے جامع اصلاحات جاری ہیں، لوکوموٹیوز کی طویل عرصے بعد مینٹیننس نہ ہونے کے مسائل کو دور کرنے کیلیے نیا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اپ گریڈیشن پروگرام دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ریلوے کے بڑے اپ گریڈ اور انفراسٹرکچر منصوبے کا آغاز متوقع ہے، تقریباً دو ارب ڈالر کے ریلوے انفراسٹرکچر منصوبے پر پیشرفت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور تا کراچی سفر میں پانچ گھنٹے کی کمی کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا ہے، لاہور ڈویژن میں ٹریک اپ گریڈیشن منصوبہ تقریباً 250 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے، نو روٹس پر ڈی ایم یو ٹرینز چلانے کا منصوبہ پنجاب حکومت کے تعاون سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ریلوے کے منصوبوں میں شراکت داری اور جوائنٹ وینچر ماڈل متعارف کروایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ریلوے منصوبوں میں تیزی اور عملی پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے روہڑی جنکشن کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی کام شروع کیے جا رہے ہیں، اس جنکشن کو ڈیڑھ سو سال بعد جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ زیر عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریٹ اور کارگو سیکٹر کی بحالی کیلیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا، دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے اور رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کیا، اسلام آباد مذاکرات کو علاقائی امن اور استحکام کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار ،مذاکرات کے دوران پاکستان کی میزبانی اور سہولت کاری کو مثبت اور غیر جانبدار کردار کے طور پر سراہا گیا،پاکستان کے کردار کو خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

spot_imgspot_img