spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

لوئر دیر (17 مئی 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خلاف کل اسلام آباد کی عدالت میں پٹیشن دائر کرے گی، پیٹرول مہنگا کرنا بدترین ظلم ہے، مہنگائی کے خلاف عیدالضحیٰ کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سبسڈی کی بھیک نہیں چاہیے، پیٹرول پر لیوی ختم کی جائے‘

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ نظام عوام کو بہت تنگ کر رہا ہے بڑی جدوجہد کی تیاری کریں، اب نظام کی شاخیں نہیں کاٹیں گے بلکہ جڑ سے اکھاڑ دیں گے، 79 سال حکومت کرنے والوں میں ٹاپ بیوروکریٹس اور وڈیرے ہیں، جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور مافیاز کا ایک کنسورشیم ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے مل کر ان کمپنیوں کو گرانا ہے نظام تبدیل کرنا ہے، پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور سب کو کہتا ہوں تعلیم میں ہمارا مقابلہ کرو، ہم نے ہزاروں ادارے قائم کیے ہیں تم بھی کر کے دکھاؤ، حکومت یہاں ایک بھی کالج نہیں کھول سکی۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے۔

spot_imgspot_img